نئی دہلی،یکم جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ایٹگا میں ہند۔ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے ون ڈے میچ میں ہندوستان کی فتح کے ہیرو سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی رہے۔دھونی نے 78رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بدولت اپنے نام ایک اور کامیابی درج کی۔78رنز کی اننگز کے بعد دھونی ون ڈے میں سب سے زیادہ رن بنانے کی فہرست میں اظہرالدین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ایسے میں دھونی اب ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ہندوستان کی جانب سے سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں اظہر سے آگے نکل گئے ہیں،وہ اب اس فہرست میں چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔اظہر نے 334ون ڈے میچوں کی 308اننگز میں 9378رنز بنائے تھے۔ان کا بیٹنگ اوسط 36.92رہا۔دھونی نے ابھی تک 294ون ڈے میچوں کی 254اننگز میں 51.31کے اوسط سے 9442رنز بنائے ہیں۔ان کا اسٹرائک ریٹ 89.14ہے۔دھونی ابھی سچن تندولکر ((18426، سوربھ گانگولی((11221اور راہل دراوڑ( (10768سے پیچھیہیں۔نہ صرف وہ ون ڈے میں کل 70بار ناٹ آؤٹ رہے ہیں۔اس معاملے میں وہ اب صرف جنوبی افریقہ کے سابق کپتان شان پالاک اور سری لنکا کے سابق فاسٹ بولر چمنڈا واس ہی پیچھے ہیں،دونوں ون ڈے انٹرنیشنل میں 72بار ناٹ آؤٹ رہے ہیں۔